مسجد الحرام میں غلافِ کعبہ کو غسل دینے کی سالانہ روح پرور تقریب کا انعقاد

مسجد الحرام میں غلافِ کعبہ کو غسل دینے کی سالانہ روح پرور تقریب کا انعقاد

گورنر مکہ شہزادہ سعود بن مشعل نے فجر کی نماز کے بعد غسل کعبہ کی تقریب میں شرکت کی۔
مسجد الحرام میں غلافِ کعبہ کو غسل دینے کی سالانہ روح پرور تقریب کا انعقاد

Webdesk

|

30 Jun 2026

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سالانہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں، اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں، علما اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

خادمین حرمین شریفین کی نمائندگی کرتے ہوئے گورنر مکہ شہزادہ سعود بن مشعل نے فجر کی نماز کے بعد غسل کعبہ کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران خصوصی انتظامات کیے گئے، جبکہ محدود تعداد میں زائرین سخت حفاظتی اقدامات کے تحت طواف جاری رکھتے رہے۔

غسل کعبہ کے عمل کے لیے خانہ کعبہ کے دروازے کا پردہ بلند کیا گیا تاکہ اندرونی حصے تک رسائی ممکن ہو سکے اور دورانِ غسل غلاف کعبہ کو محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ سالانہ روحانی تقریب مسلمانوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، جس میں حرم شریف کے تقدس اور عظمت کے اظہار کے طور پر خانہ کعبہ کو مخصوص طریقے سے غسل دیا جاتا ہے

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!