مشرقِ وسطی کشیدگی، فرانسیسی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

مشرقِ وسطی کشیدگی، فرانسیسی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

فرانس اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے
مشرقِ وسطی کشیدگی، فرانسیسی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

Webdesk

|

14 Apr 2026

پیرس: فرانس کے صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطی کے تمام بنیادی مسائل کے مستقل حل تلاش کیے جائیں۔

 ایکس پر جاری بیان میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ سفارتی ذرائع کے ذریعے جلد از جلد ایک مضبوط اور دیرپا حل تک پہنچنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسا تصفیہ خطے کو ایک مستحکم فریم ورک فراہم کرے گا، جس کے تحت تمام فریق امن اور سلامتی کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ تمام بنیادی مسائل کے مستقل حل تلاش کیے جائیں، جن میں ایران کی جوہری اور بیلسٹک سرگرمیوں، خطے میں اس کے عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات، آبنائے ہرمز میں آزاد اور بلا تعطل جہاز رانی کی فوری بحالی اور لبنان کی مکمل خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کے ساتھ امن کی راہ پر واپسی شامل ہیں۔

 فرانسیسی صدر نے کہا کہ فرانس اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، جیسا کہ وہ تنازع کے آغاز سے ہی کرتا آیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!