11 hours ago
مسافروں کی کشتی الٹ گئی، متعدد لاپتہ، 9 لاشیں برآمد
ویب ڈیسک
|
2 May 2026
بھارت کے شہر جبل پور میں ایک افسوسناک کشتی حادثے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور لاپتہ ہو گئے، جس کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔
اطلاعات کے مطابق دریائے نرمدا میں مسافروں سے بھری ایک کشتی اچانک الٹ گئی، جس میں تقریباً 30 افراد سوار تھے۔ حادثہ اس قدر اچانک پیش آیا کہ مسافروں کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اب تک کم از کم چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ کئی دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ امدادی ٹیمیں دریا میں مسلسل سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ مزید افراد کو تلاش کیا جا سکے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کشتی الٹنے کے بعد مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، کچھ افراد نے تیر کر جان بچانے کی کوشش کی جبکہ دیگر تیز بہاؤ کے باعث مشکلات کا شکار ہو گئے۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جن میں کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے، فنی خرابی یا دریا کی صورتحال جیسے عوامل کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یہ حادثہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے صدمے کا باعث بنا ہے بلکہ دریائی سفر کے حفاظتی انتظامات پر بھی سوالات اٹھا رہا ہے۔
Comments
0 comment