امریکی شہرت حاصل کرنے کے خواہش مند تارکین جو ٹیسٹ دینا ہوگا، سوالات سامنے آگئے

ویب ڈیسک
|
19 Sep 2025
امریکی حکومت نے شہریت کے متلاشی افراد کے لیے نیا امتحان متعارف کرا دیا ہے جس میں تاریخ، حکومت کے نظام اور شہری حقوق سے متعلق مزید سوالات شامل کیے گئے ہیں۔
ترامپ انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس نظرثانی شدہ امتحان میں درخواست دہندگان کو 128 سوالات کے ذخیرے میں سے منتخب 12 سوالات کے درست جوابات دینا ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس امتحان کا مقصد امریکی تاریخ، آئین اور طرزِ حکومت کی بنیادی سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرنا ہے۔
یہ اعلان 17 ستمبر کو کیا گیا جو امریکہ میں "یومِ شہریت" کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریت کے خواہشمند افراد کے نام ایک خط بھی جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا:
“یہ عظیم ورثہ اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اسے محفوظ کریں، فروغ دیں اور آئندہ نسل تک منتقل کریں۔ ہمارا آئین اب آپ کا آئین ہے جس کی عزت و حفاظت آپ کا فرض ہے۔”
یاد رہے کہ یہ امتحان ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں نافذ ہوا تھا لیکن بعد میں بائیڈن انتظامیہ نے 2008 میں تیار کیا گیا پرانا ورژن بحال کر دیا تھا۔ اب یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) نے تصدیق کی ہے کہ نیا امتحان 2025 سے مرحلہ وار نافذ ہوگا۔
امتحان کے لیے USCIS کی جانب سے امیدواروں کو نصابی مواد اور ممکنہ سوالات کی مکمل فہرست فراہم کی جائے گی تاکہ تیاری میں آسانی ہو۔ سوالات میں امریکی آئین، حکومتی ڈھانچہ، قومی علامتیں اور اہم قومی تعطیلات شامل ہوں گی۔
سوالات
امریکہ میں ایک مقامی انڈین قبیلے کا نام بتائیں۔
آزادی کا مجسمہ کہاں نصب ہے؟
سول رائٹس موومنٹ نے کیا کام کیا؟
سرد جنگ کے دوران امریکہ کا مرکزی حریف کون تھا؟
جارج واشنگٹن کی ایک نمایاں کامیابی بتائیں۔
13 ابتدائی ریاستوں میں سے پانچ کے نام بتائیں۔
امریکی اپنے ملک کی خدمت کے کون سے طریقے اپنا سکتے ہیں؟
وفاقی حکومت کے خصوصی اختیارات میں سے ایک بتائیں۔
یہ امتحان مختلف موضوعات پر مشتمل ہوگا جن میں حکومتی نظام، شہری حقوق و فرائض، نوآب
ادیاتی دور اور آزادی شامل ہیں۔
Comments
0 comment