4 hours ago
امریکا نیک نیتی دکھاتا تو مذاکرات کامیاب ہوجاتے، ایرانی صدر
تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری ترجیحی راستہ ہے۔
Webdesk
|
14 Apr 2026
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک اس لیے نہیں پہنچ سکے کیونکہ امریکا نے نیک نیتی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے مذاکرات کے دوران زیادہ سے زیادہ مطالبات پر اصرار کیا۔
انہوں نے کہا کہ یورپ امریکا کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر آمادہ کرنے میں تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔
ایرانی صدر کا کہناتھا کہ دھمکیاں، دبا اور فوجی کارروائی سے خطے میں صرف امریکا کے خود ساختہ مسائل بڑھیں گے۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری ترجیحی راستہ ہے۔
Comments
0 comment