15 hours ago
لیک لوسرن سمٹ کا پہلا کامیاب مرحلہ مکمل، چاروں ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری
ویب ڈیسک
|
22 Jun 2026
سوئٹزرلینڈ کے علاقے لیک لوسرن سمٹ میں ہونے والے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے بعد پاکستان اور قطر نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کے تحت مذاکرات کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، جبکہ فریقین نے مذاکراتی عمل کی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حتمی معاہدے کے لیے 60 روزہ روڈ میپ طے کر لیا گیا ہے اور ایران امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات جلد شروع کیے جائیں گے۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے رابطہ نظام قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ لبنان میں جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے ڈی کنفلیکشن سیل بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایٹمی پروگرام اور پابندیوں سے متعلق معاملات پر الگ ورکنگ گروپس قائم کیے جائیں گے۔ تکنیکی مذاکرات آئندہ دنوں میں برگن اسٹاک ریزورٹ میں جاری رہیں گے۔
Comments
0 comment