5 hours ago
کوئی نہیں جانتا ایران کو کون چلا رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
Webdesk
|
7 Oct 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ ایران کو کون چلا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنگ کو اب 8 ماہ ہو چکے ہیں، ایران کے رہنما مارے جا چکے ہیں، ان کے لیڈروں کا دوسرا گروپ بھی جا چکا، میرے خیال میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کسی کو معلوم نہیں کہ اس ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو امریکی اور اسرائیلی حملے کے پہلے ہی روز 28 فروری کو ختم کیا گیا تھا، ان کے بیٹے مجتبی خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالا، تاہم وہ بھی حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے منظرِ عام پر نہیں آئے۔
قبل ازیں میری لینڈ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم تیل کی ترسیل اس سطح پر کر رہے ہیں جو کہ جنگ سے پہلے کی سطح کے برابر ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایرانی وزیر کہہ رہا ہے کہ ہماری کوئی معیشت نہیں ہے اور ہمارے پاس تیل بھی نہیں۔
Comments
0 comment