حماس نے مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

حماس نے مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

لاشوں کو شناخت کے عمل کیلئے تل ابیب کے ابوکبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کردیا گیا۔
حماس نے مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

Webdesk

|

3 Nov 2025

غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔

اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاشوں کو شناخت کے عمل کیلئے تل ابیب کے ابوکبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کردیا گیا۔

حماس اس سے قبل 17 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالیکرچکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ حماس کے پاس اب بھی 8یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!