حج 2027 کے لیے عازمین کی آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز

حج 2027 کے لیے عازمین کی آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز

عازمین حج گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروا سکیں گے
حج 2027 کے لیے عازمین کی آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز

Webdesk

|

22 Jun 2026

مدینہ منورہ / اسلام آباد:  حج 2027 کے لیے عازمین کی آن لائن رجسٹریشن کاباقاعدہ آغاز ہوگیا۔

 اسلام آباد میں حج 2027 رجسٹریشن کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ عازمین حج گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروا سکیں گے، جبکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج 2027 کی رجسٹریشن پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جا رہی ہے اور عازمین کو سرکاری یا نجی حج اسکیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج 2027 کی رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہے اور عازمین کے پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 26 نومبر 2027 تک ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ حج انتظامات پر حجاج کرام نے اطمینان کا اظہار کیا، جس سے حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔

 ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج وزارت مذہبی امور کی آفیشل ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، رجسٹریشن کے ابتدائی مرحلے کے لیے فی الحال پاسپورٹ ہونا لازمی نہیں ہے۔

ترجمان  نے کہ حج بکنگ کے مرحلے پر پاسپورٹ لازمی ہوگا جس کی میعاد 16 نومبر 2027 تک ہونی چاہیے، صرف رجسٹرڈ افراد ہی حج 2027 کی بکنگ کے اہل ہوں گے۔

حج بکنگ 'پہلے آئیں پہلے پائیں' کی بنیاد پر مطلوبہ کوٹہ پورا ہونے تک کھلی رہیگی، حج پیکج کے حتمی اخراجات اور شرائط کا اعلان حج پالیسی 2027 میں الگ سے کیا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!