فلوٹیلا پر حملہ، میئر ظہران ممدانی کی شدید مذمت

فلوٹیلا پر حملہ، میئر ظہران ممدانی کی شدید مذمت

یہ قافلہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر جا رہا تھا، جسے راستے میں روکنا تشویش کا باعث ہے۔
فلوٹیلا پر حملہ، میئر ظہران ممدانی کی شدید مذمت

Webdesk

|

1 May 2026

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے غزہ کے لیے جانے والے امدادی بحری قافلے کو روکنے پر اسرائیلی کارروائی کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات اسرائیلی افواج نے یونان کے قریب بین الاقوامی سمندری حدود میں ایک انسانی امداد لے جانے والے جہاز کو روک کر اس پر سوار ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ قافلہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر جا رہا تھا، جسے راستے میں روکنا تشویش کا باعث ہے۔

میئر نے اس اقدام پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے انسانی بنیادوں پر قابلِ اعتراض قرار دیا، جبکہ اس معاملے پر مزید ردعمل بھی سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!