11 hours ago
افغانستان بھر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز معطل
افغانستان میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروس منقطع ہوئے 16 گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں۔

Webdesk
|
30 Sep 2025
کابل : افغانستان بھر میں کل شام سے انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز بند ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروس منقطع ہوئے 16 گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں۔
طالبان انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر فوری کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔طالبان انتظامیہ نے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگادی۔
دوسری جانب انٹرنیٹ تک رسائی کی بین الاقوامی نگرانی کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انٹرنیٹ مرحلہ وار منقطع کیا گیا ہے۔
نیٹ بلاکس کے مطابق افغانستان اس وقت مکمل انٹرنیٹ بلیک ئوآٹ کے درمیان ہے کیونکہ طالبان حکام اخلاقی اقدامات نافذ کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
Comments
0 comment