ٓبونڈی حملے کے تانے بانے بھارت سے مل گئے، حملہ آور کے ساتھی نے بھانڈا پھوڑ دیا

ٓبونڈی حملے کے تانے بانے بھارت سے مل گئے، حملہ آور کے ساتھی نے بھانڈا پھوڑ دیا

ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے، کالج کے دوست کا انکشاف
ٓبونڈی حملے کے تانے بانے بھارت سے مل گئے، حملہ آور کے ساتھی نے بھانڈا پھوڑ دیا

ویب ڈیسک

|

15 Dec 2025

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر ہونے والے حملے کے تانے بانے بھارت سے مل گئے۔

گزشتہ روز مقامی وقت کے تقریبا 7 بجے شام کو دو مسلح افراد نے یہودیوں کی تقریب حنوکا کے دوران حملہ اور اندھا دھند فائرنگ کی جس میں 17 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔

پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوا جس کی شناخت ساجد اکرم کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی حالت میں گرفتار شخص اُس کا بیٹا نوید اکرم ہے جس کی عمر 24 سال ہے۔

نوید اکرم کے کالج کے دوست نے انکشاف کیا کہ نوید کے والد بھارتی نژاد اور اٹلی کے شہری تھے، جو یہاں پر اسٹونٹ ویزہ پر سالوں پہلے آئے اور پھر یہاں شادی کے بعد اُن کے ہاں نوید کی پیدائش ہوئی۔

اس انکشاف کے بعد بھارت کی جانب سے کیا جانے والا پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ صرف اپنی موت آپ دم توڑ گیا بلکہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ بھارت نے دانستہ طور پر واقعے کا رخ پاکستان کی طرف موڑا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!