عوامی احتجاج پر، اٹلی نے اسرائیل کو اسلحہ و بارود فراہم کرنے کے کنٹینر روک دیے

عوامی احتجاج پر، اٹلی نے اسرائیل کو اسلحہ و بارود فراہم کرنے کے کنٹینر روک دیے

حکومت نے بھی حمایت کردی
عوامی احتجاج پر، اٹلی نے اسرائیل کو اسلحہ و بارود فراہم کرنے کے کنٹینر روک دیے

ویب ڈیسک

|

20 Sep 2025

اٹلی کے شہر ریونا (Ravenna) کی بندرگاہ پر مقامی حکام نے اسرائیل کو بھیجے جانے والے ’’بارودی مواد‘‘ کے دو کنٹینرز کی ترسیل روک دی۔

یہ اقدام اسرائیل کے غزہ پر جاری حملوں کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا گیا۔

ریونا کے میئر الیساندرو باراتونی نے بتایا کہ ’’بہادر مزدوروں‘‘ کی اطلاع پر انہیں ان کنٹینرز کی آمد کے بارے میں علم ہوا، جنہیں بندرگاہ پر روک لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی رہنماؤں اور ایمیلیا رومانیہ ریجن کی حکومت نے بھی بندرگاہ میں حصص دار ہونے کے ناطے اس فیصلے کی حمایت کی۔

ان کا کہنا تھا: ’’آپ کو ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوتا ہے، اور ریونا و ایمیلیا رومانیہ نے معصوم شہریوں اور یرغمالیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دی ہے، نہ کہ مجرمانہ حکومتوں یا دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ۔‘‘

اٹلی کی مرکزی حکومت کی جانب سے اس فیصلے پر فی الحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اس سے قبل اسرائیل کے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے پر ’’گہری تشویش‘‘ کا اظہار کیا تھا۔

غزہ پر اسرائیل کی تازہ ترین کارروائی نے عالمی سطح پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے غزہ سٹی میں قحط کی صورتحال کی تصدیق کی ہے، جہاں تقریباً دو سال سے جنگ جاری ہے۔

یہ جنگ اکتوبر 2023 میں اس وقت شروع ہوئی جب حماس کے حملے میں 1,219 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر شہری تھے۔ اس کے جواب میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 65,141 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!