6 سالہ بچی نے ریوبک کیوب حل کرنیکا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

6 سالہ بچی نے ریوبک کیوب حل کرنیکا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

مجموعی طور پر اس بچی نے ریوبک کیوب کو 5 بار حل کیا۔
6 سالہ بچی نے ریوبک کیوب حل کرنیکا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Webdesk

|

22 Sep 2026

بیجنگ: چین میں 6 سالہ بچی نے ایک ریوبک کیوب سب سے زیادہ تیز رفتاری سے حل کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

لیان یونزی نامی بچی نے 3 دنوں کے دوران ووہان اور گوانگزو میں ہونے والے مقابلوں میں ریوبک کیوب کو انتہائی تیزی سے مکمل کرکے یہ عالمی ریکارڈ بنایا۔ مجموعی طور پر اس بچی نے ریوبک کیوب کو 5 بار حل کیا۔

پہلے مقابلے میں اوسطا 4.52 سیکنڈ اور دوسری بار 4.27 سیکنڈ میں ایسا کرکے ریبوک کیوب سب سے زیادہ تیزی سے حل کرنے والی خاتون بن گئی۔

چین کے صوبے سیچوان کے علاقے چنگڈو سے تعلق رکھنے والی لیان یونزی گزشتہ سال روزانہ 2 سے 3 گھنٹے ریوبک کیوب حل کرنے کی مشقیں کی تھیں۔لیان یونزی کی والدہ لین یانگشی نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کو اس کھیل سے متعارف کرایا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بتدریج انہیں احساس ہوا کہ یہ کھیل کسی بچے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے بہترین سرگرمی ہے اور اسی لیے انہوں نے بیٹی کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریوبک کیوب کو حل کرنے سے توجہ، یادداشت، منطقی سوچ اور صحت مند ذہنیت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سیشیان کا کے نام تھا جو انہوں نے 2023 میں 6 سال کی عمر میں 5.97 سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کرکے قائم کیا تھا

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!