ایشیاء کپ فائنل، بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیاء کپ فائنل، بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بھارت ٹاکرے سے قبل ہی اسٹیڈیم ہی تماشائیوں سے فل ہوچکا ہے
ایشیاء کپ فائنل، بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Webdesk

|

28 Sep 2025

دبئی: ایشاء کپ کے پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہی اسٹیڈیم ہی تماشائیوں سے فل ہوچکا ہے جبکہ شائقین کرکٹ میں بھی بھرپور جوش و خروش پایا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف بھی ایکشن لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارتی کھلاڑی کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں درخواست دے دی ہے جس میں کہا گیا کہ ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے کیے، انہوں نے تماشائیوں کو غیر اخلاقی اشارے کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے غیر اخلاقی اشارے کر کے کھیل کی ساکھ مجروح کی۔بھارتی فاسٹ بولر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!