ایشا کپ فائنل، پاکستان کا بھارت کو جیت کے لئے 147 رنز کا ہدف

ایشا کپ فائنل، پاکستان کا بھارت کو جیت کے لئے 147 رنز کا ہدف

صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی
ایشا کپ فائنل، پاکستان کا بھارت کو جیت کے لئے 147 رنز کا ہدف

Webdesk

|

28 Sep 2025

دبئی: بھارت نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے جنہوں نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی اور 84 کے مجموعی اسکور پر  ورون کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

صاحبزادہ فرحان کے بعد آنے والے صائم ایوب 113 کے مجموعی اسکور پر 14 رنز بنا کر کلدیپ گیند پر آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد محمد حارث بھی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

فخر زمان بھی 126 کے اسکور پر ورون کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 35 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ 131 کے اسکور پر حسین طلعت بھی چلتے بنے، انہوں نے صرف ایک رن بنایا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی 8 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف بغیر کوئی رنز  بنائے پویلین لوٹ گئے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!