ورلڈکپ کے آخری میچ میں ابرار احمد اور عباس آفریدی کو موقع دینے کا فیصلہ

ورلڈکپ کے آخری میچ میں ابرار احمد اور عباس آفریدی کو موقع دینے کا فیصلہ

عماد یا شاداب کی جگہ ابرار احمد اسکواڈ میں شامل ہوں گے
ورلڈکپ کے آخری میچ میں ابرار احمد اور عباس آفریدی کو موقع دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

15 Jun 2024

پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے اپنی آخری میچ میں اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ابرار احمد اور عباس آفریدی کو موقع دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عماد وسیم یا شاداب کی جگہ ابرار احمد کو موقع دیا جائے گا جبکہ حارث رؤف یا عامر کو بیٹھا کر عباس آفریدی کو اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایونٹ میں اپنا آخری میچ اتوار کو فلوریڈا میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا، تاہم موسم کی وجہ سے یہ میچ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

ہفتے کو بھی بارش کے باعث قومی ٹیم کے کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا ورلڈکپ سفر گزشتہ روز ختم ہوگیا ہے اور پاکستان کے آئرلینڈ کے خلاف میچ جیتنے یا ہارنے سے ایونٹ پر کوئی اثرات نہیں پڑیں گے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!