ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہے گی، سلمان علی آغا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہے گی، سلمان علی آغا

ایشیاکپ میں کافی کچھ سیکھا ہے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہے گی، سلمان علی آغا

Webdesk

|

29 Oct 2025

 اسلام آباد: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہاہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہے گی،میری انفرادی پرفارمنس حالیہ دو تین سیریز سے اچھی نہیں رہی، میری کوشش ٹیم کو جتوانے کی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ ایشیاکپ میں کافی کچھ سیکھا ہے، غلطیوں سے سیکھ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں گے، غلطیوں پربات ضرور کی جاتی ہے،کیونکہ غلطیوں کودہرانا نہیں چاہتے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ جس گرائونڈ پربھی جاتے ہیں، اس کے اعداد وشمار دیکھتے ہیں، گرائونڈ کے اوسط اسکور سے زیادہ رنز کرنیکی کوشش کرتے ہیں۔

 میری انفرادی پرفارمنس حالیہ دو تین سیریز سے اچھی نہیں رہی، میری کوشش ٹیم کو جتوانے کی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ میری پہلی ترجیح بیٹنگ کی طرف ہوتی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ضرورت پڑی تو بولنگ بھی کروں گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!