ٹرافی لینے سے انکار بھارتی ٹیم کی بھونڈی حرکت تھی، عطا تارڑ

ٹرافی لینے سے انکار بھارتی ٹیم کی بھونڈی حرکت تھی، عطا تارڑ

محسن نقوی کا بطور صدر ایشین کرکٹ کونسل بھارتی ٹیم کے رویہ کے سبب ٹرافی کے حوالے سے فیصلہ بالکل ٹھیک اور اصولوں پر مبنی تھا۔
ٹرافی لینے سے انکار بھارتی ٹیم کی بھونڈی حرکت تھی، عطا تارڑ

Webdesk

|

30 Sep 2025

لندن: جنگ میں شکست کی خفت بھارت کو قیامت تک یاد رہے گی، ایشیا کپ جیت کر ٹرافی لینے سے انکار بھارتی ٹیم کے اوچھے ہتھکنڈے اور بھونڈی حرکت تھی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کا بطور صدر ایشین کرکٹ کونسل بھارتی ٹیم کے رویہ کے سبب ٹرافی کے حوالے سے فیصلہ بالکل ٹھیک اور اصولوں پر مبنی تھا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے جس طرح معرکہ حق میں بھارت کو شکست فاش دی ہے وہ ان سے ہضم نہیں ہو پا رہی، جنگ میں ہار کی شرمندگی کے سبب بھارتی ٹیم نے ٹرافی لینے سے انکار کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت فائنل بھی کون سے بڑے مارجن سے جیتا، پاکستانی ٹیم نے بہتر کارکردگی دکھائی تھی انھوں نے کہا اس طرح کی گندی سیاست سے بھارت کا اپنا تشخص متاثر ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اتوار کو بھی ہمیشہ کی طرح اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، وہ جیت کر بھی بغیر ٹرافی کے گئے، یہ اللہ تعالیٰ کے کام ہیں کوئی جیت کر بھی ہار جاتا ہے اور کوئی ہار کر بھی جیت جاتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!