اٹلی' برفانی تودہ گرنے سے 5 جرمن کوہ پیما ہلاک
Webdesk
|
3 Nov 2025
روم: اٹلی کے صوبے جنوبی ٹائرول میں برفانی تودہ گرنے کے باعث 5 جرمن کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو مختلف واقعات میں ہلاک پانچوں جرمن کوہ پیماؤں کی لاشوں کو برف سے باہر نکال لیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون کوہ پیما بھی شامل ہیں۔
اٹلی کے ریسکیو حکام نے بتایا کہ مرنے والی خاتون کے والد بھی اس حادثے کا شکار ہوئے، اور پانچ افراد میں وہ بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جرمن کوہ پیما الگ الگ گروپس کا حصہ تھے، تین لوگوں کا ایک گروپ تو برفانی تودے میں مکمل بہہ گیا اور تینوں ہی جان کی بازی ہار گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زندہ بچ جانے والوں نے خطرے کی گھنٹی بجائی جس سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔اس سے قبل اسکردوں میں کے 2 پر مہم جوئی کے دوران 4 رکنی کوہ پیما ٹیم برفانی تودے کی زد میں آ گئی تھی، حادثے میں افتخار سدپارہ جاں بحق ہو گئے تھے۔
اس حادثے میں 3 کوہ پیما زخمی ہو گئے تھے، تاہم ریسیکیو کے مطابق کوہ پیماؤں کو معمولی خراشیں آئی ہیں، یہ حادثہ کیمپ 1 سے واپسی پر بیس کیمپ سے تقریباً 500 میٹر آگے پیش آیا، ریسکیو ٹیم نے 3 زخمی کوہ پیماؤں کو بہ حفاظت ایڈوانس بیس کیمپ منتقل کیا۔
Comments
0 comment