صائم ایوب کی صفر پر آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک، بدترین ریکارڈ بنالیا
ایشیا کپ کے 3 میچز میں وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوئے ہیں

ویب ڈیسک
|
18 Sep 2025
پاکستانی اوپنر صائم ایوب کی ناکامیوں کا سلسلہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 میں جاری ہے۔
متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں بھی صائم ایوں کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔
یہ مسلسل تیسری بار ہے کہ صائم ایوب
ایشیا کپ میں صفر پر پویلین لوٹے ہیں۔ اس سے قبل وہ پہلے میچ میں عمان اور دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف بھی کوئی رن بنانے میں ناکام رہے تھے۔
ٹورنامنٹ میں اب تک تین اننگز کھیلنے کے باوجود صائم ایوب رنز کی کھاتہ داری نہ کرسکے جس پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب بطور بولر وہ پرفارم کر کے اپنی بلے بازی کی ناقص کارکردگی کو مٹا رہے ہیں۔
وہ بھارت اور ہو اے ای کیخلاف ابتک 5 وکٹیں لے چکے ہیں۔
Comments
0 comment