سرفراز احمد نے دل برداشتہ ہوکر ملک چھوڑ دیا

سرفراز احمد نے دل برداشتہ ہوکر ملک چھوڑ دیا

سرفراز اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں
سرفراز احمد نے دل برداشتہ ہوکر ملک چھوڑ دیا

Webdesk

|

20 Jan 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے دل برداشتہ ہوکر ملک چھوڑ دیا اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ انگلینڈ منتقل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ انگلینڈ منتقل ہوگئے ہیں تاہم وہ کرکٹ کے حوالے سے کرکٹ بورڈ سے تعلقات جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

سرفراز احمد پاکستان سپر لیگ کا سیزن کھیلنے کیلیے پاکستان آئیں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تینوں فارمیٹ میں پاکستان کے کپتان رہنے والے 36 سالہ سرفراز احمد نےبہتر مستقبل کی خاطر پاکستان چھوڑا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!