سہہ فریقی سیریز، پاکستان نے افغانستان کو پہلے میچ میں شکست دیدی

Webdesk
|
29 Aug 2025
تین ملکی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دیا تھا، افغانستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 143 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان سلمان علی آغا کی 53 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
گرین شرٹس کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 21 ، محمد نواز 21 اور فخر زمان 20رنز بنا کرنمایاں رہے۔
افغانستان کے فرید احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس بار افغان شائقین کی تعداد پاکستانی فینز سے زیادہ دیکھی گئی، جبکہ بھارتی شائقین بھی افغان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
انتظامیہ نے پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈز، پویلینز اور راستے مختص کر دیے ہیں، یہاں تک کہ ٹکٹس کے رنگ بھی مختلف رکھے گئے ہیں، پاکستانی شائقین کے لیے ہرا اور افغان شائقین کے لیے نیلا رنگ مختص کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment