سعید اجمل کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے شکوہ
Webdesk
|
4 Nov 2025
فیصل آباد: سابق اسپنر سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے فیصل آباد اسٹیڈیم میں دعوت نامہ نہ دینے کا شکوہ کیا ہے۔
ایک انٹرویومیں سابق کرکٹر سعید اجمل نے کہا کہ کسی نے کال کی نہ اقبال اسٹیڈیم آنے کی دعوت دی، اس میدان پر کھیل کر ٹیسٹ کرکٹر بنا اب ہمیں کون یاد رکھتا ہے یہ روایت چلتی آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بار بار تبدیلیوں سے پاکستان کرکٹ کو نقصان ہورہا ہے، ہر سیریز میں 8، 8 کھلاڑی تبدیل ہوجاتے ہیں۔سابق کرکٹر نے ٹیم کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کو معلوم ہی نہیں کہ وہ اگلی سیریز کھیل رہا ہے یا نہیں۔
سعید اجمل نے کہا کہ ٹی 20 جیتنے پر مبارک ہے لیکن ہمیں ٹیسٹ کرکٹ برابر نہیں کرنی چاہیے تھی بلکہ جیتنی چاہیے تھے کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی وکٹ ڈرائی ہوتی ہے اور اسپن کو زیادہ مدد ملتی ہے، ہمیں اسپن وکٹ بھی بنانی چاہیے جس سے ہمیں فائدہ ہوگا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ اتنے کپتان اور کھلاڑی تبدیل کرنے سے ٹیم سیٹلڈ نہیں ہوتی، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ایک سیریز میں 6 کھلاڑی کھیل رہے تو دوسری سیریز میں آٹھ کھلاڑی ہوتے ہیں، کپتان کو بھی نہیں پتا ہوتا کہ وہ اگلی سیریز کھیل رہا ہے یا نہیں۔
Comments
0 comment