روی چندرن ایشون بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے

روی چندرن ایشون بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے

وہ بی بی ایل میں شرکت کرنے والے پہلے کیپڈ بھارتی کھلاری بننے کا موقع گنوا کر افسردہ ہیں۔
روی چندرن ایشون بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے

Webdesk

|

5 Nov 2025

نئی دہلی : بھارت کے سابق مایہ ناز اسپنر روی چندرن ایشون زخمی ہونے کے باعث بگ بیش لیگ سیزن 15 سے باہر ہوگئے۔

سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون گھٹنے کی سرجری کے بعد سڈنی تھنڈر کے ساتھ پہلے بگ بیش لیگ سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔

تجربہ کار آف اسپنر نے ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی بی ایل میں شرکت کرنے والے پہلے کیپڈ بھارتی کھلاری بننے کا موقع گنوا کر افسردہ ہیں۔

ایشون نے انکشاف کیا کہ چنئی میں ٹریننگ کے دوران ان کے گھٹنے میں چوٹ آئی اور اس کے بعد ان کی سرجری ہوئی جس کی وجہ سے وہ 14 دسمبر سے 25 جنوری تک شیڈول سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔

سابق اسپنر نے سڈنی تھنڈر کیلئے بیان میں کہا کہ میں بی بی ایل 15 کو یاد کررہا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ اب میری توجہ صحت یابی اور مضبوطی سے واپس آنے پر ہے، میں تھنڈر فیملی اور مداحوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پہلے ہی میرا استقبال کیا تھا۔

ایشون نے کہا کہ سیزن کے آخر میں گروپ کے آس پاس رہنا اور شائقین سے ملنا پسند کروں گا۔

تھنڈر کے جنرل منیجر ٹرینٹ کوپلینڈ نے کہا کہ فرنچائز اس خبر سے افسردہ ہے تاہم وہ اس سیزن کے دوران ایشون کو بغیر کھیلے خوش آمدید کہنے کے لیے پرامید ہیں اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشون کی غیر موجودگی سڈنی تھنڈر اور بی بی ایل دونوں کے لیے ایک اہم دھچکا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!