راشد لطیف کا ٹرافی وصول نہ کرنے کے معاملے پر ردِعمل سامنے آگیا

راشد لطیف کا ٹرافی وصول نہ کرنے کے معاملے پر ردِعمل سامنے آگیا

راشد لطیف نے سوشل میڈیا پر بھارت کی کرکٹ ٹیم پر ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے پر شدید تنقید کی۔
راشد لطیف کا ٹرافی وصول نہ کرنے کے معاملے پر ردِعمل سامنے آگیا

Webdesk

|

29 Sep 2025

کراچی : سابق کرکٹر راشد لطیف نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سوشل میڈیا پر بھارت کی کرکٹ ٹیم پر ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے اے سی سی کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا جو معطلی کا سیدھا کیس بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ کسی اور کھیل میں ہوتا تو فوری کارروائی کی جاتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ آئی سی سی کے چیئرمین، سی ای او، سی ایف او، کمرشل چیف اور ہیڈ آف ایونٹس و کمیونیکیشن سب بھارتی ہیں اس لئے بھارتی ٹیم کی معطلی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اس واقعہ کو کرکٹ کیلئے ایک بدنما دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کھیل کے اسپرٹ اورجنٹلمین گیم کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے، ان کے اس رویہ پر سخت احتساب ہونا چاہیے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!