قومی سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات دے کر بااختیار کرنے کا فیصلہ

قومی سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات دے کر بااختیار کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کو بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں
قومی سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات دے کر بااختیار کرنے کا فیصلہ

Webdesk

|

18 Mar 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات دے کر بااختیار بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کو بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں، وہ سلیکشن کمیٹی کے کسی معاملے میں دخل نہیں دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی سمیت جس شعبے کو بھی بااختیار بنایا جائے گا وہی جوابدہ بھی ہو گا،کپتانی سے متعلق بھی اب سلیکشن کمیٹی کو اختیار دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کوچز کے حتمی فیصلے کے لیے ایک ہفتے کا ٹارگٹ رکھا ہے، پی سی بی اب بھی غیر ملکی کوچز کی تقرری کے لیے پُرامید ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کا بھی جلد از جلد تقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،چیف سلیکٹر کے ساتھ دیگر سلیکٹرز کا فیصلہ ایک ہفتے کے اندر ہو گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!