پولارڈ کی 29 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ اننگز، 8 بالز پر لگاتار 7 چھکے

پولارڈ کی 29 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ اننگز، 8 بالز پر لگاتار 7 چھکے

پولارڈ نے ایک بار پھر خود کو بڑا کھلاڑی ثابت کیا تاہم وہ عالمی ریکارڈ نہیں توڑ سکے
پولارڈ کی 29 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ اننگز، 8 بالز پر لگاتار 7 چھکے

ویب ڈیسک

|

2 Sep 2025

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کیرون پولارڈ نے کرکٹ کے میدان میں ایک بار پھر اپنی دھاک بٹھا دی۔

38 سالہ پولارڈ نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025 میں اپنی شاندار بیٹنگ سے سب کو حیران کر دیا۔

ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کی نمائندگی کرتے ہوئے، انہوں نے صرف 29 گیندوں پر 65 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جس میں 2 چوکے اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ پولارڈ نے محض 8 گیندوں پر 7 چھکے لگا کر سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

انہوں نے نیویان بڈائسی اور وقار سلام خیل کو نشانہ بنایا اور ان دونوں بولرز کے اوورز میں لگاتار چھکے جڑے، جس نے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔

نیکولس پورن کے ساتھ ان کی 90 رنز کی اہم پارٹنرشپ نے ٹیم کو ایک مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔

پولارڈ کی یہ اننگز اس وقت آئی جب وہ حال ہی میں کرس گیل کے بعد 14 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بنے تھے۔

انہوں نے اپنی نصف سنچری صرف 21 گیندوں پر مکمل کی، جو ان کی جارحانہ بیٹنگ کا ایک اور ثبوت ہے۔ 

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!