پاکستان سپر لیگ کے اثاثوں کی ویلیو ایشن کا عمل شروع

پاکستان سپر لیگ کے اثاثوں کی ویلیو ایشن کا عمل شروع

ویلیوایشن سے پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی قدر کا تعین بھی کیا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ کے اثاثوں کی ویلیو ایشن کا عمل شروع

Webdesk

|

27 Aug 2025

لاہور:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اثاثوں کی ویلیو ایشن کا عمل شروع کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اثاثوں کی ویلیو ایشن کا مقصد فرنچائزز اور کمرشل رائٹس کی مالیت طے کرنا ہے، ویلیوایشن سے پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی قدر کا تعین بھی کیا جائے گا۔

 ویلیو ایشن کا کنٹریکٹ ای وائے مینا کو دیا گیا ہے، ویلیو ایشن کا عمل پانچ ہفتوں میں مکمل ہوگا۔سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ عمل شفافیت اور میرٹ پر فیصلوں کی ضمانت ہے۔

پی ایس ایل دنیا کی نمایاں لیگز میں جگہ بنا چکا ہی، ویلیوایشن کا عمل سپر لیگ کی ترقی اور استحکام کا باعث بنے گا، ویلیو ایشن سے اسٹریٹجک فیصلوں میں مدد ملے گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!