پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 263 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔
پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

Webdesk

|

4 Nov 2025

فیصل آباد: پاکستان نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کو سخت مقابلے کے بعد 2وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا کا 264 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 263 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ  صائم ایوب نے 2، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کا 264 رنز کا ہدف 49.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔سلمان علی آغا 62 اور محمد رضوان 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!