نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی 20 میں بھی پاکستان کی دھلائی کردی

نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی 20 میں بھی پاکستان کی دھلائی کردی

محمد رضوان کے 90 رنز کی اننگزبھی رائیگاں گئی
نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی 20 میں بھی پاکستان کی دھلائی کردی

Webdesk

|

19 Jan 2024

نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی 20 سیزیز کے چوتھے میچ میں بھی پاکستان کو شکست سے دو چار کردیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں چار صفر کی سبقت حاصل کر لی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور کی پہلی گیند پر ہدف حاصل کرلیا

نیوزی لینڈ کے ابتدائی 3 کھلاڑی صرف 20 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے، فن ایلن 8 رنز پر آؤٹ ہوئے، ٹم سیفرٹ شاہین کا نشانہ بنے اور چار رنز پر ول ینگ بھی شاہین کا شکار بنے۔

پھر ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی لگائی اور بالترتیب 72 اور 70 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں شاہین آفریدی نے لیں۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 90 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!