نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کی وجہ سامنے آگئی، 5 ملزمان گرفتار

نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کی وجہ سامنے آگئی، 5 ملزمان گرفتار

لوئر دیر میں گزشتہ روز فائرنگ ہوئی تھی
نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کی وجہ سامنے آگئی، 5 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک

|

11 Nov 2025

کراچی: قومی کرکٹر نسیم شاہ کے حجرے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے رات تقریباً ڈیڑھ بجے (9 نومبر) کو نسیم شاہ کے گھر سے متصل حجرے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گھر کا مرکزی دروازہ، کھڑکیاں اور ایک کھڑی گاڑی جزوی طور پر نقصان کا شکار ہوئی، تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ فائرنگ دہشت گردی نہیں بلکہ زمین کے تنازع کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت نسیم شاہ گھر پر موجود نہیں تھے، وہ راولپنڈی میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں مصروف ہیں۔

فاسٹ بولر کے والد نے ڈی پی او لوئر دیر سے ملاقات کی، جنہوں نے یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ اس وقت سری لنکا کے خلاف تین میچز کی ون ڈے سیریز اور بعد ازاں سری لنکا و زمبابوے کے ساتھ ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!