ملتان سلطانز کے علی ترین نے پی سی بی کا نوٹس پھاڑ دیا

ملتان سلطانز کے علی ترین نے پی سی بی کا نوٹس پھاڑ دیا

چاہتا ہوں کہ پی ایس ایل بہتر ہو، میں معافی مانگتا ہوں کہ میں نے مسائل دیکھ کر آواز اٹھائی
ملتان سلطانز کے علی ترین نے پی سی بی کا نوٹس پھاڑ دیا

Webdesk

|

24 Oct 2025

 ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے قانونی نوٹس اور معافی مانگنے کے مطالبے کے پرخچے اڑا دئیے جبکہ ملتان سلطانز کے نوجوان مالک نے پی سی بی کے مطالبے پر سرعام معافی تو مانگ لی مگر اس سے معاملہ مزید بگڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

علی ترین نے گزشتہ رات پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اوسط درجے کے طرزِ فکر سے ناخوش ہیں۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے علی ترین کی جانب سے بار بار پی سی بی اور پی ایس ایل پر تنقید کے بعد کارروائی کرتے ہوئے انہیں متنبہ کیا تھا کہ اگر وہ عوامی سطح پر معافی نہیں مانگتے تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی،یہ اقدام بورڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان جاری تناؤ میں ایک اہم اضافہ سمجھا جا رہا ہے۔

بعد ازاں، علی ترین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمایکس پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں وہ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والا مبینہ قانونی نوٹس ہاتھ میں لیے نظر آئے۔

علی ترین نے ویڈیو پیغام کی ابتدا میں پی سی بی کا قانونی نوٹس دکھاتے ہوئے کہا کہ دوستو! ہماری پسندیدہ پی ایس ایل کی انتظامیہ نے مجھے قانونی نوٹس بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ میں نے پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف جو باتیں کی ہیں وہ واپس نہ لیں اور سرعام معافی نہیں مانگی تو وہ ملتان سلطانز کا فرنچائز ایگریمنٹ منسوخ کردیں گے اور مجھے ہمیشہ کیلئے بلیک لسٹ کردیں گے تاکہ میں کبھی کوئی ٹیم نہ لے سکوں۔

علی ترین نے کہا کہ یہی تو مسئلہ ہے کہ آپ اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے، آپ بس یہ چاہتے ہیں کہ ہم سب چپ کرکے بیٹھیں اور آپ کی لائن ٹو کریں، آپ لوگوں کی ہاں میں ہاں ملانے والے بونوں کی اتنی عادت ہوچکی ہے کہ آپ تھوڑی سی بھی تنقید برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ انہیں پی سی بی کی طرف سے آج تک ایک کال، ایک میسیج، ایک ای میل اور ایک دعوت نامہ موصول نہیں ہوا کہ جس میں ان سے مسائل دریافت کیے گئے ہوں اور مل بیٹھ کر انہیں حل کرنے کی بات کی گئی ہو، اس کے برعکس انہیں سیدھا قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔

علی ترین نے کہا کہ آپ نے کیونکہ سرعام معافی کا مطالبہ کیا ہے حالانکہ میری قانونی ٹیم کہہ رہی ہے کہ معافی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم نے کوئی غلط بات ہی نہیں کی لیکن دیکھیں جو بڑا بندہ ہوتا ہے، وہی معافی مانگتا ہے، تو میں معافی مانگتا ہوں کہ میں چاہتا ہوں کہ پی ایس ایل بہتر ہو، میں معافی مانگتا ہوں کہ میں نے مسائل دیکھ کر آواز اٹھائی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!