اختیارات کے معاملے پر ذکا اشرف پی سی بی سربراہ کے عہدے سے مستعفی

اختیارات کے معاملے پر ذکا اشرف پی سی بی سربراہ کے عہدے سے مستعفی

ذکا اشرف نے استعفی نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو بھیج دیا
اختیارات کے معاملے پر ذکا اشرف پی سی بی سربراہ کے عہدے سے مستعفی

ویب ڈیسک

|

19 Jan 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے اختیارات کے معاملے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ذکا اشرف نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا۔

قریبی ذرائع نے بتایا کہ ذکا اشرف نے طے کیا تھا کہ وہ بے اختیار چیئرمین رہنے کے بجائے استعفے کو ترجیح دیں گے جس کے تحت انہوں نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کے پیٹرن انچیف و نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو منظوری کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ذکا اشرف کی زیر صدارت ہونا تھا جس میں وزارت بین الصوبائی کمیٹی کے حکام سے ملاقات پر ممبران کو اعتماد میں لینا تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ اجلاس سولہ جنوری کو کراچی میں بلایاگیا تھا تاہم وزرات بین الصوبائی کی طرف سے  خط کے بعد منسوخ کردیا گیاتھا، اجلاس میں کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور مستقبل کےلائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال ہونا تھا۔

 یاد رہے کہ موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کی مدت ختم ہونےمیں صرف دوہفتے باقی رہ گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر شاہ خاور کی جانب سے پی سی بی کے نئے انتخابات کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!