کرکٹر آصف علی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کرکٹر آصف علی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

آصف علی نے ریٹائرمنٹ کو ذاتی فیصلہ قرار دے دیا
کرکٹر آصف علی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک

|

1 Sep 2025

کراچی: پاکستان کے مایہ ناز بلے باز آصف علی نے اتوار کے روز بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پیغام میں آصف علی نے کہا کہ "پاکستان کی جرسی پہننا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔"

انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں حمایت کرنے پر مداحوں، ٹیم کے ساتھیوں اور کوچز کا شکریہ ادا کیا اور ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز قرار دیا۔

آصف علی نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں، لیکن وہ کلب اور لیگ کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ آصف علی نے پاکستان کے لیے کئی یادگار اننگز کھیلی ہیں اور وہ اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کے اس فیصلے پر کرکٹ حلقوں اور مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!