فائنل کون جیتے گا؟ بھارتی نجومی کی پیش گوئی سامنے آگئی

فائنل کون جیتے گا؟ بھارتی نجومی کی پیش گوئی سامنے آگئی

لوبو کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے ستارے اس موقع پر زیادہ طاقتور ہیں
فائنل کون جیتے گا؟ بھارتی نجومی کی پیش گوئی سامنے آگئی

Webdesk

|

28 Sep 2025

مشہور بھارتی نجومی گرین اسٹون لوبو نے بھارت اور پاکستان کے درمیان آج ہونے والے ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ٹرافی بھارت نہیں بلکہ پاکستان جیتے گا۔

اگرچہ بھارت اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے اور پاکستان کو دو بار ہرا چکا ہے تاہم لوبو کا کہنا ہے کہ علم جنوم کے مطابق پاکستان کے جیتنے کا زیادہ چانس ہے۔

لوبو کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے ستارے اس موقع پر زیادہ طاقتور ہیں اور بھارت کے سوریا کمار یادو  کے مقابلے میں ان کی پوزیشن زیادہ بہتر ہے۔

لوبو نے ایشیا کپ کو ایک چھوٹا ٹورنامنٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے مقابلوں میں کبھی کبھار کمزور ٹیمیں بھی غیر متوقع کامیابیاں حاصل کر لیتی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!