افتخار احمد کی شاندار بولنگ، پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا

افتخار احمد کی شاندار بولنگ، پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا

نیوزی لینڈ نے سیریز کے چار میچ جیت لیے ہیں
افتخار احمد کی شاندار بولنگ، پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا

ویب ڈیسک

|

21 Jan 2024

پاکستان نے اتوار کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پانچویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں میچ میں واحد کامیابی حاصل کی اور وائٹ واش سے بچنے میں کامیاب رہا۔

 نیوزی لینڈ نے سیریز کے چار میچز میں پاکستان کو شکست دے رکھی تھی، اسکے باوجود فائنل میچ میں پاکستان کی جانب سے شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدائی طور پر 53 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے، پھر 17.2 اوورز میں کیویز 92 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔

 آف اسپنر افتخار احمد نے چار اوورز 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، کپتان شاہین آفریدی اور آل راؤنڈر محمد نواز نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 22 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے۔

 اسپنر ایش سوڈھی کے ساتھ سیمرز ٹم ساؤتھی، میٹ ہنری اور لوکی فرگوسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

 محمد رضوان کے 38 گیندوں پر 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ بابر اعظم نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!