باکسر عامر خان پاک فوج کے ’کیپٹن‘ بن گئے

باکسر عامر خان پاک فوج کے ’کیپٹن‘ بن گئے

پاک فوج نے عامر خان کو اعزازی سفیر مقرر کردیا
باکسر عامر خان پاک فوج کے ’کیپٹن‘ بن گئے

ویب ڈیسک

|

4 May 2024

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پاک فوج کو خیر سگالی سفیر مقرر کرتے ہوئے انہیں کیپٹن کا اعزازی عہدہ دے دیا گیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر عامر خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کیپٹن کی وردی پہنی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے خود کو کیپٹن عامر خان لکھا۔

ویڈیو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ ’’مجھے پاکستان آرمی نے عزت بخشی۔ میرا نام وہاں کپتان کے طور پر لکھا، جس پر میں پاک فوج کا بہت مشکور ہوں۔

یہ پیشرفت باکسر اور قومی کراٹے چیمپئن شاہ زیب رند کی چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کے بعد سامنے آئی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایتھلیٹس اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات پاکستان میں کھیلوں پر تبادلہ خیال کے لیے ہوا جبکہ آرمی چیف نے شاندار کامیابیوں پر دونوں کھلاڑیوں کی تعریف کی اور اُن کی صلاحیتوں کو سراہا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!