بھارت کا ایشیا کپ میں پاکستان کیساتھ رویہ افسوسناک تھا، دھونی

بھارت کا ایشیا کپ میں پاکستان کیساتھ رویہ افسوسناک تھا، دھونی

کرکٹ ایک کھیل ہے جنگ نہیں ایسے عمل سے ہمیں خود شرمندگی ہوگی۔
بھارت کا ایشیا کپ میں پاکستان کیساتھ رویہ افسوسناک تھا، دھونی

Webdesk

|

30 Sep 2025

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر ایم ایس دھونی کا ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اپنے اہم بیان میں کہنا تھا کہ بھارت کا ایشیا کپ میں پاکستان کیساتھ رویہ افسوسناک تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات نہیں مانا کہ پاکستا ن ہمارا سیاسی دشمن ہے لیکن کرکٹ ایک کھیل ہے جنگ نہیں ایسے عمل سے ہمیں خود شرمندگی ہوگی۔

پاکستان کو نہیں ہم نے بھی پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے لیکن کبھی کسی قسم کی بے ادبی نہیں کی ہم تو دوست ہوا کرتے تھے ایک دوسرے کی عزت کرتے تھے لیکن آج ہماری نئی جنریشن تومصافحہ کرنے کو بھی تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے رویے سے نہ صرف کرکٹ کا وقار مجروح ہوتا ہے بلکہ ہمارے ملک کو بھی شرمندگی اٹھانا پڑی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!