بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا بدترین ریکارڈ برابر کردیا

بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا بدترین ریکارڈ برابر کردیا

ایک سال بعد ٹی ٹوینٹی میں واپسی پر بابر اعظم پہلے میچ میں ناکام رہے
بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا بدترین ریکارڈ برابر کردیا

ویب ڈیسک

|

29 Oct 2025

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا بدترین ریکارڈ برابر کردیا۔

ایک سال سے زائد عرصے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کرنے والے بابر اعظم پہلے ہی میچ میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

اس طرح وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں آٹھویں بار صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، اور اس حوالے سے شاہد آفریدی کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بابر اعظم اب ان پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے، اس فہرست میں عمر اکمل، صائم ایوب اور کامران اکمل کے نام بھی شامل ہیں۔

میچ کا نتیجہ بھی پاکستان کے لیے دن اچھا ثابت نہ ہوا، کیونکہ جنوبی افریقہ نے 55 رنز سے فتح حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل کرلی۔

ماہرین کے مطابق بابر اعظم آئندہ میچز میں ٹیم کے لیے بہتر آغاز دینے کی کوشش کریں گے تاکہ اپنی فارم اور اعتماد واپس حاصل کر سکیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!