زہریلا کھانا کھانے سے 2 نوجوان جاں بحق، 25 کی حالت غیر
جاں بحق نوجوانوں میں 18 سالہ مجیب الرحمان اور20 سالہ غلام حسین شامل ہیں۔

Webdesk
|
29 Sep 2025
سجاول: سجاول میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 25 افراد کی حالت غیر ہوگئی جبکہ 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سجاول کے میرپور بٹھورو کے گائوں میں زمینوں پر کیڑے مار ادویات کا اسپرے کیا گیا تھا، اسپرے کے دوران کسانوں نے مچھلی پکا کر کھائی جس کے بعد ڈائریا پھیل گیا۔
متاثرہ افراد کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے، جاں بحق نوجوانوں میں 18 سالہ مجیب الرحمان اور20 سالہ غلام حسین شامل ہیں۔
Comments
0 comment