اسکول ٹیچر نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اسکول ٹیچر نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

معاملے کو بااثرافراد نے چھپانے کی کوشش کی لیکن پولیس کو اطلاع ملنے پر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا
اسکول ٹیچر نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Webdesk

|

13 Oct 2025

کندھ کوٹ کے نواحی علاقہ کرمپور میں اسکول ٹیچر نے طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مرکزی ملزم اسکول ٹیچر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کندھ کوٹ کے علاقے کرمپور کے گائوں بگن بجارانی میں اسکول ٹیچر نے ساتھی کے ساتھ ملکر طالبہ کو مبینہ زیادتی کانشانہ بنایا،واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا۔

پولیس کے مطابق معاملے کو بااثرافراد نے چھپانے کی کوشش کی لیکن پولیس کو اطلاع ملنے پر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

مرکزی ملزم اسکول ٹیچر کبیر بجارانی کو خفیہ اطلاع پرکرمپور پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم نے فرارہونے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کے تبادلے میں مرکزی ملزم اسکول ٹیچر کبیر بجارانی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!