سگی بہن سے 4 ماہ تک زیادتی ، لڑکی حاملہ ہوگئی

سگی بہن سے 4 ماہ تک زیادتی ، لڑکی حاملہ ہوگئی

پولیس نے اٹھارہ سالہ بھائی کو گرفتار کرلیا، ملزم 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے
سگی بہن سے 4 ماہ تک زیادتی ، لڑکی حاملہ ہوگئی

ویب ڈیسک

|

4 Oct 2025

راولپنڈی میں چار ماہ تک بہن کو متعدد بار مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کرنے والے وحشی درندے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیالت کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ بیرونی کے علاقے گلشن آباد میں 18 سالہ بھائی نے اپنی 15 سالہ سگی بہن کو چار ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ حاملہ ہوگئی۔

بہن کے حاملہ ہونے پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مقدمے کے مدعی لڑکی کے والد اجمل جمال ہیں جنہوں نے بتایا کہ وہ بہاولپور سے تعلق رکھتے اور پنڈی میں محنت مزدوری کرتے ہیں، اُن کی چھ بیٹیاں جبکہ ایک بیٹا ہے۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ 15 سالہ بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہوئی تو بڑی بیٹی علاج کے لیے ڈاکٹر کے پاس لے گئی، ڈاکٹر نے چیک اَپ کے بعد بتایا کہ بچی حاملہ ہے، جس پر اہلیہ نے بچی سے پوچھا تو اُن سے انکشاف کیا کہ بھائی شہزاد چار ماہ سے زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 18 سالہ ملزم  حجام کی دکان پر کام کرتا ہے جس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!