پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ

عالمی منڈی میں اضافے کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں، اوگرا کی وضاحت
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ

ویب ڈیسک

|

16 Sep 2026

عالمی منڈی میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہنے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہوگیا۔

اوگرا نے 17 ستمبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین کردیا، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اوگرا کے مطابق قیمتوں میں یہ تبدیلی عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سمیت پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!