پمز سانحہ، آگ لگنے کے 20 سیکنڈ بعد شعلوں نے نرسری کو لیپٹ میں لے لیا تھا، ابتدائی رپورٹ

پمز سانحہ، آگ لگنے کے 20 سیکنڈ بعد شعلوں نے نرسری کو لیپٹ میں لے لیا تھا، ابتدائی رپورٹ

آگ لگنے کے وقت نرسری کے دروازے کے قریب تین اسٹاف ممبرز موجود تھیں
پمز سانحہ، آگ لگنے کے 20 سیکنڈ بعد شعلوں نے نرسری کو لیپٹ میں لے لیا تھا، ابتدائی رپورٹ

ویب ڈیسک

|

26 Aug 2026

اسلام آباد: پمز اسپتال کی نیونیٹل نرسری میں آتشزدگی سے متعلق ابتدائی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نرسری میں آگ صبح 6 بج کر 38 منٹ پر لگی اور ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ اے سی میں شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ بھڑکنے کے تقریباً 20 سیکنڈ کے اندر نرسری کا بیشتر حصہ شعلوں کی لپیٹ میں آگیا، جس کے باعث اندر موجود بچوں کو فوری طور پر نکالنے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے وقت نرسری کے دروازے کے قریب تین اسٹاف ممبرز موجود تھیں۔ عملے نے بچوں کو باہر نکالنے کے لیے اندر جانے کی کوشش کی، تاہم آگ نے اچانک شدت اختیار کرلی جس کے باعث وہ نرسری میں داخل نہ ہوسکیں۔

ذرائع کے مطابق عملے کی ایک خاتون رکن نے دروازے کے قریب موجود ایک انکیوبیٹر کو کھینچ کر نرسری سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

واقعے کی مکمل وجوہات اور حفاظتی انتظامات سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!