5 hours ago
انسانیت کو لرزہ دینے والا واقعہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون کاروکاری کے نام پر قتل
ویب ڈیسک
|
30 Jun 2026
سندھ کے ضلع جامشورو میں 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو فرسودہ رسم کاروکاری کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جامشورو کی رہائشی خاتون خوشبو ماچھی کو جرگے کے حکم پر کاروکاری کے نام پر قتل کیا گیا جبکہ وہ 8 ماہ کی حاملہ تھی۔
اس انسانیت سوز واقعے میں خاتون اور اس کا بچہ دونوں ہی جاں بحق ہوگئے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دہرے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروکاری کے نام پر معصوم جان لینا انتہائی وحشیانہ اقدام اور ہولناک جرم ہے، مقتولہ خوشبو ماچھی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ مظلوم خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا اور ایسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
Comments
0 comment