5 hours ago
کسٹمز کی بڑی کارروائی، مسافر کے جسم سے 102 قیمتی پروسیسرز برآمد
Webdesk
|
30 Mar 2026
کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی پروسیسرز برآمد کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی پروسیسرز برآمد کر لیے ہیں، دبئی سے آنے والی پرواز کے ایک مشکوک مسافر نے گرین چینل کے ذریعے نکلنے کی کوشش کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کسٹمز عملے نے جب اسے رکنے کا اشارہ کیا تو مسافر نے فرار ہونے کی کوشش کی اور انٹرنیشنل ارائیول ہال کے ایگزٹ گیٹ کی طرف دوڑ لگا دی، تاہم کسٹمز اہلکاروں نے مستعدی دکھاتے ہوئے اسے ہال سے باہر ہی قابو کر لیا۔
جامع تلاشی کے دوران مسافر کے جسم سے چھپائے گئے 102 قیمتی پروسیسرز برآمد ہوئے جن کی مالیت 70 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
کسٹمز حکام نے برآمد شدہ سامان کو کسٹمز ایکٹ کے تحت ضبط کر لیا ہے اور ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
Comments
0 comment