6 hours ago
کراچی میں تیز رفتار چنگچی الٹنے سے نوجوان لڑکی جاں بحق، گرفتار ڈرائیور کے بارے میں انکشافات

ویب ڈیسک
|
28 Aug 2025
شہر قائد کے علاقے شادمان ٹاؤن کے قریب تیز رفتار رکشا الٹنے سے اس میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاؤن 2 نمبر سخی حسن سے ناگن چورنگی جاتے ہوئے تیز رفتار رکشا الٹنے سے اس میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر رکشا ڈرائیور عبدالرحمٰن کو حراست میں لیکر رکشا تھانے منتقل کر دیا جبکہ متوفیہ کی شناخت 26 سالہ عقیلہ زوجہ حسن شبیر کے نام سے کی گئی جو کہ بفرزون سیکٹر 16 کے بی آر کی رہائشی تھیں۔
ڈرائیور 6 سیٹر رکشا ایم 55 چلا رہا تھا جس کے پاس سے نہ تو ڈرائیونگ لائسنس ملا ہے اور نہ ہی رکشے کے دستاویزات ملے ہیں جس پر 17 سالہ ڈرائیور کو حراست میں۔ لے لیا گیا ہے۔
Comments
0 comment