کراچی میں ماں اور تین بچوں کو قتل کرنے کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

کراچی میں ماں اور تین بچوں کو قتل کرنے کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

ملزم کو آلہ قتل برآمد کرنے کیلیے لے جایا گیا جہاں اُس نے پولیس افسر کا اسلحہ نکال کر فائرنگ کی جس سے اے ایس آئی زخمی ہوگیا
کراچی میں ماں اور تین بچوں کو قتل کرنے کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

ویب ڈیسک

|

17 Sep 2026

سرجانی ٹاؤن میں ماں اور تین بچوں کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس افسر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق ملزم ہمایوں کو آلہ قتل (سریا) کی نشاندھی و برآمدگی کے لئے پولیس حراست میں موقع پر لیکر گئے تھے۔ پولیس افسر و اہلکار آلہ قتل (سریا) ڈھونڈنے میں مصروف تھے تو ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس اہلکار کا پستول نکالا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی۔

ملزم کی فائرنگ سے ASI نعمان شیخ گولی لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ ساتھی پولیس افسر کی حفاظت خود اختیاری میں کی گئی جوابی فائرنگ سے ملزم محمد ہمایوں خان ولد حسن خان موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ملزم سے پولیس اہلکار کا چھینا گیا پسٹل قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ملزم کی نشاندھی پر آلہ قتل (سریا) بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

 

 

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!