7 hours ago
کراچی میں ڈمپر نے ایک اور شخص کو کچل دیا
کورنگی انڈس چورنگی کے قریب ڈمپر نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی
Webdesk
|
30 Oct 2025
کراچی: شہر قائد کی سڑکوں پر ڈمپر کا خونی کھیل جاری ہے، ایک اور شخص کی جان لے لی۔
کورنگی انڈس چورنگی کے قریب ڈمپر نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس پر وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ محمد اقرار ولد محمد اصرار کے نام سے ہوئی ہے، لاش قانونی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
بائیک سوار کو کچلنے والے ڈمپر کو مشتعل ہجوم نے آگ لگا دی، پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔
Comments
0 comment